آٹابحران پرحکومت مؤثراندازمیں قابوپارہی ہے,جاوید اقبال وڑائچ

رحیم یارخان :پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ عوام کوحقوق کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے‘
آٹابحران پرحکومت مؤثراندازمیں قابوپارہی ہے‘ حکومتی کارکردگی بہترسے بہترین ہوچکی اب وہ دن دورنہیں جب ملک دنیامیں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔
اپنی رہائشگاہ پرمختلف عوامی وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت پہلی مرتبہ برسراقتدارآئی اوروزیراعظم عمران خان نے بائیس سالہ سیاسی جدوجہدمیں عوام اورصرف عوام کے حقوق کی جوبات کی تھی اسے سچ ثابت کردکھایاہے‘ غریبوں کے لیے شیلٹرہومز‘ پناہ گاہیں‘ یوٹیلیٹی سٹورزپرسبسڈی کی فراہمی‘ وزیراعظم یوتھ پروگرامز‘ بیت المال کوفعال‘ مہنگائی کوکنٹرول‘ ٹیکس کانظام وضع‘ بجلی وسوئی گیس کے ترقیاتی کاموں میں تیزی سمیت درجنوں عوامی منصوبوں کاآغاز حکومتی کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے‘ انہوں نے کہاکہ اب حکومت ترقی کے ٹریک پرچل پڑی ہے انشاء اللہ آنے والے دنوں میں ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی منازل طہ کرے گا‘ انہوں نے کہاکہ عوام کوحقوق کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ قبل ازیں انہوں نے عوامی مسائل سنے اورمتعلقہ حکام کومسائل کے حل بارے ہدایات جاری کیں۔
 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close