fbpx

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام 1لاکھ57ہزار خواتین کو 12ہزار فی کس امدادی رقوم کی تقسیم

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے ضلع میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ابتدائی مرحلہ میں بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ1لاکھ57ہزار خواتین کو 12ہزار فی کس امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جہاں پر رجسٹرڈ خاندان اپنی رقوم حاصل کر سکتے ہیں۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام 1لاکھ57ہزار خواتین کو 12ہزار فی کس امدادی رقوم کی تقسیم

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل صادق آباد اور رحیم یار خان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت خواتین کو رقوم کی ادائیگی کے مراحل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم،عامر افتخار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں12ہزار فی کس امدادی رقم نقد فراہم کی جا رہی ہے اور اگر کسی بھی سنٹرز پر کٹوتی کی شکایت ملی تو اسسٹنٹ کمشنرز بلاتاخیر ان عناصر کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں پابند سلاسل کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری سنٹرز کے علاوہ بھی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز مانیٹرنگ کریں کہ کوئی بھی شخص مستحق خواتین کی رقم میں کٹوتی نہ کرے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے تمام کیش سنٹرز پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اگلے مرحلے کے لئے درخواست گزاروں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے اور جلد مستحق افراد میں رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے ہمراہ تحصیل رحیم یار خان اور صادق آباد کے گندم خریداری مراکز کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام سنٹرز کا ہدف سو فیصد مکمل کیا جائے اور تمام گندم خریداری مراکز کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حفاظتی اقدامات پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام خریداری سنٹرز پر کسانوں کو مناسب فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے سایہ دار جگہوں پر بٹھایا جائے جبکہ ان مقامات پر ہاتھ دھونے کے لئے تمام تر انتظامات، ہینڈ سینیٹائزرڈ، پینے کا پانی اور صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز حکومتی پالیسی کے مطابق باردانہ بیگ کی تقسیم کو میرٹ پر یقینی بناتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں اور مڈل مین کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں سے گندم1400روپے فی من خرید کر رہی ہے اور کسی بھی مقام پر کسانوں کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔
رحیم یار خان :احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں کٹوتی کرنے والے عناصر کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم کی کارروائی، راجن پور کلاں میں مسماة فرزانہ بی بی کو نجی کیش سنٹرز کے مالکان محمد وسیم اور ساجد احمد نے 1200نقد رقم کی بجائے11500فراہم کی جس پر خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم نے فراڈ کرنے والے افراد پر مقدمہ درج کرادیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ مستحق افراد سرکاری کیش سنٹرز کے علاوہ کسی بھی مقام سے اپنی پوری رقم12000وصول کریں اگر کوئی شخص اس میں کٹوتی کرتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی تھانہ یا اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں دیں ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی ہو گی۔
رحیم یارخان کے مختلف علاقوں میں حکومت کی جانب سے ضرورت مندوں کو بھجوایا جانے والا راشن صرف پی ٹی آئی کے ووٹرز میں تقسیم کئے جانے کا انکشاف، حقیقی طور پر مستحق افراد کے نام ضرورت مندوں کی لسٹ سے نکال دئیے گئے، حکومت خوف خدا کرتے ہوئے سیاست چمکانے کی بجائے مستحق ضرورت مندوں کو راشن کی فراہمی یقینی بنائے، وزیراعظم پاکستان اس معاملے کا از خود نوٹس لیں، جنرل سیکرٹری رائٹس کونسل فار ویلفیئر احمد سجاد بلالی ایڈووکیٹ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »