احمد محمود کی انور شیخ کی وفات پر انکے بیٹے سے تعزیت

پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے احمدپورلمہ جاکرمیاں محمد انور شیخ کی وفات پر انکے بیٹے سابق چیئرمین یو نین کونسل حسن انور شیخ سے گہرے غم و رنج اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پرممبر قومی اسمبلی مخدوم مصطفی محمود‘ ضلعی صدر پیپلزپارٹی سردار حبیب الرحمن گوپانگ‘ نجی میاں‘ مختار احمدجام‘ ساجد میاں‘ شیخ عثمان‘میاں عزیز اسلم شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔ مخدوم احمد محمود نے کہاکہ وہ حسن انور شیخ کے خاندان کے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں،انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے او رپسماندگان کو صبروجمیل کی توفیق دے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close