fbpx

اردو زبان کا دن بھی قومی سطح پر منایا جانا چائیے، پروفیسر سبزل شاہین

Anjuman parents

اردو زبان کا دن بھی قومی سطح پر منایا جانا چائیے ،یہی وہ زبان ہے جو دلوں میں محبت کے جذبات ابھارتی ہے ٹوٹے ٹکٹروں جوڑتی ہے اوربکھرے دانوں یکجا کرتی ہے .

اردو پاکستان کی قومی زبان ہے 25فروری 1948کو اسے قومی زبان کا درجہ دیا گیاتھا .
قومی زبان کسی ملک کی عزت وتوقیر کا باعث ہوتی ہے اورزندہ قومیں اس پر فخر کرتی ہیں .
ان خیالات کا اظہار انجمن والدین کے جنرل سیکرٹری پروفیسر سبزل شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی زبانوں کے دن تو منا سکتے ہیں اپنی قومی زبان کا دن کیوں نہیں منا سکتے قومی زبان علاقائی زبانون کی مخالف نہیں ہوتی بلکہ قومی زبان کسی ملک کی ثقافت کا سب سے اہم جز ہوا کرتی ہے بطور اعزازقوم ہمیں اردو کوذریعہ تعلیم اوردفتری زبان بنانا چاہئے اورہر سال 25فروری کو قومی زبان کا دن منایا جانا چائیے ۔

 

Anjuman parents

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »