fbpx

اشتہاریوں کیلئے بھی پولیس بہتر حکمت عملی اپنا رہی ہے،سردار اختر سعید خان

پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما سردار اختر سعید خان دھکڑ نے اے اےس پی سرکل پولےس ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی سے انکے دفتر میں ملاقات کی، حافظ فیض الرحمن بھیٹ بھی انکے ہمراہ تھے ۔ سردار اخترسعید دھکڑ نے امن و امان کےلئے اے ایس پی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کو یقینی بنا کر مظلوم کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں کچہ میں تمام نو گو ایریا کا خاتمہ اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی کی بہترین حکمت عملی اور منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے عوام کو چادر اور چار دیواری میں تحفظ فراہم کرنے کیلئے موصوف کا اہم کردارہے ۔اے اےس پی حفیظ الرحمن بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچہ کے علاقہ میں پولیس کے گرینڈ آپریشن کے پیش نظر عوام کو تحفظ فراہم ہوا ہے ، چوری ڈکیتی اغوا برائے تاوان اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاریوں ، سہولت کاروں اور اشتہاریوں کیلئے بھی پولیس بہتر حکمت عملی اپنا رہی ہے ،انھوںنے مزید کہاکہ سرکل بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »