نومنتخب کابینہ ڈسٹرکٹ باربھی عوام کے حقوق کی خاطرجدوجہدجاری رکھے گی، چوہدری نعیم شفیق

وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے کہاہے کہ ضلع میں قانون کی بالادستی اورعوام کوانصاف کی فراہمی میں وکلاء کاکرداراہمیت کاحامل ہے‘ امیدہے کہ نومنتخب کابینہ ڈسٹرکٹ باربھی عوام کے حقوق کی خاطرجدوجہدجاری رکھے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چوہدری عثمان رشیدوڑائچ‘ چوہدری منظوروڑائچ ودیگرکے ہمراہ نومنتخب صدربارحسان مصطفے اورجنرل سیکرٹری عمران اشرف ودیگرکابینہ کومبارکباددیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وکلاء برادری نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل اوراداروں کی بہتری کے لیے اپنابھرپورعملی کرداراداکیاہے اوریہی وجہ ہے کہ ضلع میں انصاف کی فراہمی یقینی ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھی بھرپورکرداراداکریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »