fbpx

ایرانی آئل سمگلنگ کرنیوالے4 ملزمان گرفتار‘30ہزار لیٹر ایرانی تیل بر آمد

صادق آباد :ایرانی آئل سمگلنگ کرنیوالے4 ملزمان گرفتار‘30ہزار لیٹر ایرانی تیل بر آمد ‘پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔ تفصیل کے مطابق اے ایس پی سرکل پولیس ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی نے ایس ایچ او تھانہ صدر حسین نظامی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایران سے سمگل ہو کر تفتان کے علاقہ سے ہوتے ہوئے پاکستان میں سمگل کیا جانیوالا ایرانی تیل کا دھندہ عروج پکڑ چکا تھا،ایرانی تیل مافیاء کی وجہ سے سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا،سول ڈیفنس کے ہمراہ اولڈ ٹول پلازہ کے قریب آئل ڈپو پر ریڈ کیا گیا تو تیس ہزار لیٹر ٹینک میں سٹور کیا گیا ایرانی تیل بر آمد ہو گیا، جس کے سیمل لیبارٹری میں بھجوا دئیے گئے جبکہ ٹینک کو سیل کر کے مقدمہ بھی درج کر دیاگیا ہے ،
ایرانی تیل سمگل کرنیوالے 4ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ، اس بارے مزید کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے ، انھوںنے مزید کہاکہ کوئٹہ سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایرانی تیل کا دھندہ کرنیوالے مافیاء کی چین توڑ دی گئی ہے ، انشاء اﷲ بہت جلد آئل خریدنے والے پمپ مالکان کو بھی عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے ،جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی، سرکل پولیس کا ماٹو ہے ،جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہو گا تو عوام کو سکھ کی نیند سو سکیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »