رحیم یارخان

ایرانی پٹرول سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

 ناکہ بندی کے دوران پولیس نے بلوچستان سے پنجاب میں داخل ہونے والے آئل ٹینکر نمبریTTC 967 کو روک کرجانچ پڑتال کی جسے ضلع مستونگ سے تعلق رکھنے والا ڈرائیور غلام فاروق چلار ہاتھا معلوم ہوا کہ آئل ٹینکر میں20ہزارلیٹر ایرانی پٹرول جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے پنجاب سمگل کیا جارہا ہے جس پر پولیس نے ڈرائیور غلام فاروق کو آئل ٹینکر سمیت حراست میں لے کر مزید کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا جامع تلاشی کے دوران ڈرائیور سے 16لاکھ سے زائدمالیت کی ادا شدہ رقم کی رسید برآمد ہوئی ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی رسید پر کسٹم حکام کو رقم کی ادائیگی ظاہر کی گئی ہے جسے مبینہ طور پر جعلی قراردیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button