fbpx

ایس ایچ اوز ، تفتیشی افسران اور محرران کو نوٹسسز اظہار وجوہ جاری,

رحیم یارخان ریکارڈ مکمل نہ ہونے پرتھانہ ترنڈہ محمد پناہ سابقہ ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور محرران کو نوٹسسز اظہار وجوہ جاری۔ پیشہ ورانہ امور میں غفلت پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر معطل۔ ایس ایچ او انسپکٹر جام منظور احمد کو دس دن کے اندر ریکارڈ کی تکمیل کرنے کا حکم۔ فرنٹ ڈیسک کا ریکارڈ آپ ڈیٹ نہ ہونے پر بھی اظہار ناراضگی۔ ۔ پی ایس ایز کی بھی رپورٹ طلب۔

ریجنل پولیس آفیسر عمران محمود تھانہ ترنڈہ محمد پناہ ملاحظہ کے لیے پہنچے جہاں پر انہیں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آر پی او نے سال 2018 کا مکمل ریکارڈ چیک کیا جس میں انہوں نے متعدد خامیاں نوٹ کیں اور سال 2018 کے دوران تھانہ ترنڈہ محمد پناہ میں تعینات رہنے والے سابقہ ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور محرران کو شوکاز نوٹسسز جاری کرتے ہوئے ریکارڈ کی عدم تکمیل پر ان سے جواب طلب کر لیا۔ انہوں نے موجودہ ایس ایچ او انسپکٹر جام منظور احمد کو دس دن کے اندر ریکارڈ کی تکمیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ دس دن بعد پھر تھانہ کا ملاحظہ کریں گے اور از سرے نو ریکارڈ کی تکمیل کا جائزہ لیں گے، آر پی او عمران محمد نے فرنٹ ڈیسک کا دورہ کیا تو وہاں بھی ریکارڈ کی عدم تکمیل پائی جس پر انہوں نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ریکارڈ کی تکمیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سال 2018 کے دوران تعینات رہنے والے فرنٹ ڈیسک سٹاف کی رپورٹ طلب کر لی۔ اس موقع پر انہوں نے پیشہ ورانہ امور میں غفلت پرتنے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد صدیق کو معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اسے پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »