fbpx

ایل اوسی کی خلاف ورزی سے بھارتی مکرہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے،قاضی شفیق الرحمن

India’s LoC violation

رحیم یارخان:بھارتی طیاروں کی مظفر آباد سیکٹر پر ایل اوسی کی خلاف ورزی پر متحدہ مجلس عمل کے ضلعی صدر علامہ عبدالروف ربانی ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا قاضی شفیق الرحمن ،جے یو آئی( س)کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی خلیل الرحمن ،متحدہ مجلس عمل تحصیل رحیم یارخان کے صدر قاری ظفر اقبال شریف،جے یو آئی (س) کے سٹی صدر مولانا قاضی جوادالرحمن ،پاکستا ن علماء کونسل کے ضلعی صدر مولانا سعد اللہ شفیق،جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل کے رکن حافظ ناصرعلیم بھٹی ،جے یو آئی کے رہنما رانا سروراعجازنے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
سرحدی فضائی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیاروں کی ایل اوسی کی خلاف ورزی سے بھارتی مکرہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا
ہے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی ہے بھارتی طیاروں کی خلاف ورزی کے خلاف پاک فضائیہ بروقت اقدام قابل دید ہے اوآئی سی کا جو اجلاس ہونے جارہا ہے جس میں انڈیابھی شامل ہو رہا ہے۔
پاکستان کو او آئی سی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے سوچنا چاہئے اگر انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا تو پوری قوم 1965کے جذبے کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگی اورجوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکریں گی ،
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے امن کے پیغام کا منفی میں جواب دیا ہے وہ خطے کو آگ میں جھونکنے کے درپے ہے اوران کا جنگی جنون انتہا کو پہنچ گیا ہے ۔
بھارتی جارحیت کا سول وعسکری قیادت کا دوٹوک موقف سامنے آنے سے پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں بھارتی جا رحیت کے خلاف علماء وطلباء متحد ہیں بزدل بھارتی طیارے رات کے اندھیرے میں گھس آئے ہیں یہ بھارت کی بوکھلاہٹ ہے اوروہ بدحواسی کا شکار ہو گئے ہیں ۔

 

India’s LoC violation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close