fbpx

بس اسٹینڈز میں متعلقہ حکام صفائی کو یقینی بنائیں

رحیم یار خان:سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے ہدایت کی ہے کہ تمام منظور شدہ بس اسٹینڈز میں متعلقہ حکام صاف ستھرے ماحول اور ضروری سہولیات کو یقینی بنائیں، تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو انتظار گام پر خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔یہ ہدایات انہوں نے ڈائیو ٹرمینل، جنرل بس اسٹینڈ صادق آباد، فیصل موورز سمیت دیگر کا دورہ کیا۔

انہوں نے بس سٹینڈز کے مختلف شعبوں، شیڈز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال، مسافر خانوں، ٹائلٹس کی حالت اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت ی کہ سرکاری و نجی بس اسٹینڈز پر کسی جگہ گندگی /کوڑا کرکٹ نظر نہیں آنا چاہیے اور مسافروں کی ضروری سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے ٹائلٹس کی صفائی پر توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ بس اسٹینڈز پر دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ سروسبز و شاداب ماحول نظر آئے۔انہوں نے سیکورٹی کے حوالہ سے حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ ڈائیو ٹرمینل انتظامیہ کو کہا کہ وہ ورکشاپ کو ٹرمینل سے علیحدہ منتقل کریں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close