fbpx

بلاول بھٹوزرداری کاجلسہ رحیم یارخان جنوبی پنجاب کی سیاست میں نئی روح پھونکے گا

رحیم یارخان پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے جلسہ رحیم یارخان کوکامیاب بنانے کے لیے ڈویژنل صدرجاویداکبرڈھلوں کی رہائشگاہ پرمیٹنگ کاانعقادکیاگیاجس میں سینئرنائب صدرخواجہ رضوان عالم‘ عبدالقادرشاہین‘ ضلعی صدرسردارحبیب الرحمن گوپانگ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جہانزیب‘ میاں سجادعلی‘ حسنین شاہ ودیگرپارٹی قائدین اورکارکنان کی کثیرتعدادنے شرکت کی‘ میٹنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری کاجلسہ رحیم یارخان جنوبی پنجاب کی سیاست میں نئی روح پھونکے گا‘ یکم نومبرکے جلسہ میں تمام کارکنان شرکت یقینی بناکرثابت کریں کہ ضلع رحیم یارخان پیپلزپارٹی کاگڑھ ہے اورجلسہ کوتاریخ سازبنائیں‘ انہوں نے کہاکہ جلسہ کے سلسلہ میں تمام ترانتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے‘ کارکنان قائدبلاول بھٹوزرداری کاپرتپاک استقبال کریں گے‘ موجودہ حکومت نے عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت ملک کومسائل کی دلدل میں دھکیل دیاہے جسے اگرکوئی بہتری کی جانب لے جاسکتاہے تووہ واحدامیدبلاول بھٹوزرداری ہے‘ میٹنگ میں تمام کارکنان نے اعادہ کیاکہ بلاول بھٹوزرداری کاجلسہ رحیم یارخان بھرپوراندازمیں کامیاب بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close