بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات سے ملکی سیاست میں تبدیلی آنے والی ہے ،میاں عامر شہباز

پاکستان پیپلز پارٹی کےمیاں عامر شہباز نے پبلک سیکرٹریٹ میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقات سے ملکی سیاست میں تبدیلی آنے والی ہے کارکن عوام دشمن حکمرانوں کے خلاف احتجاج کے لیے تیارہوجائیں ۔
انہوں نے کہا کے اس وقت غریب عوام کو جس مہنگائی کاسامنا ہے پاکستان پیپلز پارٹی ان کی آوازبنے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کے جمہوریت دشمن بکھلاہٹ کاشکار ہوکر بد کلامی پر اترے ہوئے ہیں ان کو منہ کی کھانی پڑے گی پارٹی کارکن مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میںمتحد ہیں اور مرکزی قیادت کی ہر کال پر حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا بھر پور جواب دیں گے۔اجلاس سے سٹی صدر نذیر لاڑ، اعظیم سولنگی،حسنین شاہ نے بھی اظہار خیال کیااس موقع پر ،جہانگیر گوندل، آصف قذافی ،چوہدری صدیق گجر،محمود بخش کھوکھر،واجد چانڈیہ،زین بھٹی ،جام احمد جمیل،عدنان سومرو،راناشہباز،محسن مہوال،رنا ولی محمد،شوکت علی،شاہد ثناءاللہ ،سمیت پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیرتعداد شریک تھی اجلاس کے بعد ان کے اعزاز میں افطار کا اہتمام کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »