fbpx

بلدیاتی اداروں کوفنڈزکی عدم فراہمی کے باعث مسائل جنم لے رہے ہیں،اعجاز عامر

چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامرنے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کوفنڈزکی عدم فراہمی کے باعث مسائل جنم لے رہے ہیں‘ سیوریج سسٹم کی بہتری فنڈزکے بغیرممکن نہیں۔کونسلرزکی منعقدہ میٹنگ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی رحیم یارخان وسائل سے بڑھ کرعوام کی خدمت کررہی ہے‘ صفائی ستھرائی‘ سیوریج مسائل پرقابوپانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے لیکن موجودہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کوفنڈزنہ ملنے سے گنجان آبادعلاقوں میں سیوریج سمیت دیگرصفائی ستھرائی کے مسائل پیداہورہے ہیں جنہیں محدودوسائل میں حل کرنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ ان کی اولین ترجیحات میں ہمیشہ عوام کے مسائل کاحل رہاہے اورانشاء اللہ عوام کی خدمت کے مشن کوجاری رکھیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close