بھارتی جارحیت کوبلوچستان میں روکنے کی ضرورت ہے

بھارتی جارحیت کوبلوچستان میں روکنے کی ضرورت ہے‘ کوئٹہ کی جامعہ مسجدرحمانیہ میں جمعتہ المبارک کے موقع پربم دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے تنظیم آئمہ مساجداہلسنت پاکستان کے مرکزی صدرعلامہ صاحبزادہ مفتی قاری حبیب اللہ قادری نے کہاکہ آپریشن ردالفسادکے زریعے مزیدٹھوس اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہاکہ مودی اورنوازشریف کی ماضی میں قرابت داری کابھی جائزہ لیناہوگاانہوں نے کہاکہ بھارت میں مودی کی کامیابی کے پیچھے وہ طاقتیں کارفرماتھیں جومسلم ممالک کے درمیان خانہ جنگی کراتی آئی ہیں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں مسجدوں میں بم دھماکے قابل مذمت ہی نہیں قابل تشویش بھی ہیں عمران خان کی حکومت کوکمزوربنانے اورملک کے حالات خراب میں بھارت اپنے ناپاک ارادے رکھتاہے جس کوناکام بنانے کے لیے پوری قوم کویکجاہوناپڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close