رحیم یارخان

بھٹہ کالونی سیوریج کے مسائل کا شکار ، مکین سراپا احتجاج،

رحیم یارخان میونسپل کارپوریشن کے حکام کی عدم توجہی ، شہر کی وسطی آبادی بھٹہ کالونی سیوریج کے مسائل کا شکار ، مکین سراپا احتجاج، اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر اصلاح و احوال کا مطالبہ۔
بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اراکین اسمبلی کی کاوشوںسے رحیم یارخان میونسپل کمیٹی کو کارپوریشن کا درجہ تو حاصل ہوگیا لیکن گنجان آبادیاں تاحال سیوریج اور گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے آمد ورفت میں شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔
شہری وسماجی حلقوں میں متعدد بار میونسپل کارپوریشن حکام کو شکایات کیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی بلکہ گزرتے دنوں کے ساتھ علاقہ میں سیوریج کے پانی کے باعث گلی محلے تالاب کی شکل اختیار کرگئے ہیں اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر تعفن کا سبب بن رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پرنوٹس لیکر اصلاح احوال کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button