fbpx

تفتیشی افسران کو تین دن کے اندر درخواستیں نمٹانے کا حکم

rahim yar khan police

 تفتیشی افسران کو تین دن کے اندر درخواستیں نمٹانے کا حکم ۔ تاخیر کی صورت میں ڈی پی او ، آر پی او اور آئی جی پنجاب پولیس نوٹس لیں گے ۔ برآمد شدہ مال کو بروقت ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت ۔

 انچارج آئی ٹی برانچ شفقت وقاص اور ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر حماد نے پولیس لائن میں تفتیشی افسران کو کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم اور پولیس اسٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی درخواست کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم کے تھرو تفتیشی افسران کے ذمہ جو بھی درخواست لگائی جائے ضروری ہے کہ اسے تین یوم کے اندر نمٹائے ،
اگر تین دن میں درخواست کا فیصلہ نہ ہوسکے تو اس کا میسج ڈی پی او کو جائے گا ، سات دن تاخیر کی صورت میں آر پی او اور دس دن کی تاخیر پر آئی جی آف پولیس پنجاب کو الارم موصول ہو گا۔
جس پر کوئی بھی اتھارٹی تفتیشی آفیسر کو نوٹس اظہار وجوہ جاری کرنے اور کوتائی کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کا مجاز ہو گا ۔
انہو ں نے کہا کہ تفتیشی افسران قانون کو فالو کریں جیسے ہی درخواست ان کے پاس آئے گی کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم گنتی شروع کر دے گا اور مقررہ وقت پر بالا افسران کو آپ ڈیٹ کرتا رہے گا ۔
اسی طرح انہوں نے تفتیشی افسران کو بتایا کہ وہ جس مقدمہ میں مال مقدمہ کی برآمدگی کریں فوری طور پر اسے ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لئے پولیس اسٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم میں اندراج کروائیں جس سے مقدمہ کی آپ ڈیٹ کے ساتھ ان کی کارکردگی بھی افسران بالا کے پاس سسٹم کے تھرو شو ہوتی رہے گی ۔
انہوں نے اس سلسلہ میں دیگر آئی سسٹمز کے بارہ میں بھی آگاہی دی ۔

 

rahim yar khan police

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close