fbpx

تھانہ جات کے ریکارڈ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ روم سے آن لائن مانیٹر کیا جائے گا، زبیر دریشک

بہاولپور:ریجنل پولیس آفیسرمحمد زبیر دریشک کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور کی انسپکشن،ڈی پی او نے کرائم،عیدالاضحی اور محرم الحرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

آر پی او محمد زبیر دریشک نے ڈی پی او آفس بہاولپورکی انسپکشن کے دوران تمام برانچزہائے کا دورہ کیا اور آفس ریکارڈ کو چیک کیا۔

آر پی او نے ڈی پی او سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے ویژن کیمطابق تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے میرٹ،سروس ڈلیوری اور شہریوں کے جان،مال اور عزت کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے،جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا پولیس کی ڈیوٹی ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تفتیش کے معیار کو نہ صرف بہتر بنایا جا سکتا ہے بلکہ اس کی مدد سے اصل ملزمان کو قانون سے سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکتی ہے۔درج شدہ مقدمات خاص کر سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی پی اوز خود کریں،

تھانہ جات کے ریکارڈ کوڈسٹرکٹ مانیٹرنگ روم سے آن لائن مانیٹر کیا جائے اور ریکارڈ میں کمی کوتاہی سامنے آنے پر اسے فوراً دور کروائیں۔مینول اور آن لائن ریکارڈ کی تکمیل میں بوگس فیڈنگ اور کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

آر پی او نے مزید کہا کہ کسی بھی پولیس افسرکی طرف سے کسی جرم کے سرزد ہونے کی صورت میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر اور کسی بھی بے گناہ شخص کو حراست میں رکھنا برداشت نہیں کیا جائے گا

شکایت ملنے کی صورت میں سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پولیس کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے مگر پولیس کے جانبازجوانوں نے ہر مشکل حالات میں فرائض کی ادائیگی سے امن کو برقرار رکھا ہے۔

پولیس اور شہداء کے ورثاء کے جائز مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کروائیں۔آر پی او نے ڈی پی او محمد صہیب اشرف کے ضلع بھر میں کرائم کنٹرول کے حوالے سے اپنائی گئی پالیسی کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی لانے کیلئے بہترین حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو دور کیا جا سکے۔

اس پر ڈی پی او بہاولپور نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں۔دیگر سماجی برائیوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپناتے ہوئے منشیات فروشوں، قحبہ خانوں،جواء وغیرہ اورسنگین جرائم کے خلاف بھر پورکریک ڈاؤن کیا جارہاہے۔

سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان،قبضہ گروپس اور ٹاؤٹ مافیاکیخلاف بھرپور کاروائی کی جارہی ہے جس سے معاشرے میں امن وامان کی فضاء بہتر ی ہوگی بلکہ عوام کی نظر میں پولیس کا امیج اور قدر اور قدر میں اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close