پانی چوروں کا محکمہ انہار کے بیلدار پر تشدد،

تھانہ شیدانی کی حدود میں پانی چوروں کا محکمہ انہار کے بیلدار پر تشدد، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا بیلدار پر تشدد کا سخت نوٹس،

ایس ای انہار اور ایکسین انہار کو پانی چوری و اہلکار پر تشدد کرنے پانی چوروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کے احکامات جبکہ ڈی پی او کو بھی ملزمان کو فوری گرفتار اور سخت کاروائی کی ضرورت پر زور۔محکمہ انہار کا بیلدار محمد طارق گذشتہ شب اپنے دیگر بیلداران محمد ذوالفقاراور محمد حبیب کے ہمراہ نہر شیدانی پر فرائض کی ادائیگی پر موجود تھا کہ اس نے نہر شیدانی برجی نمبرL/5.6پر ملزمان جام ایاز ولد جام ظہور،گل حسن ولد جام منظور، محمد ساجد ولد فیض بخش،فیض بخش ودیگر چار نامعلوم کو نہر پر کٹ لگا کر پانی چوری کرتے دیکھا اور انہیں پانی چوری سے روکنے کے لئے آگے بڑھا تو ملزمان نے کلہاڑیوں سے مسلح ہو کر حملہ آور ہوگئے اس طرح ملزمان نے پانی چوری، کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری اہلکاران کو دوران فرائض کی ادائیگی جان سے مارنے کی کوشش کے مرتکب پائے ہیں جس پر مقامی پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف 7اے ٹی اے،124ت پ،153ت پ،186ت پ، 148ت پ,، 149ت پ سمیت نہری پانی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری ملازمین کو دوران فرائض کی ادائیگی تشدد یا حراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمان بلا خوف و خطر ایمانداری سے اپنے فرائض کی انجام دہی کریں اور کسی بھی بیرونی دباؤ کا خاطر میں نہ لائی  جبکہ سرکاری امور میں مداخلت کرنے والے عناصر کی نشاندہی فوری طور پر اپنے افسران کے علم میں لائیں ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close