جاوید اقبال وڑائچ نے پیدل چل کر علاقے کا سروے کیا

رحیم یارخان یونین کونسل امان گڑھ ارشاد کالونی نزد دڑی سانگھی رحیم یارخان کی سیاسی و سماجی شخصیت رحمت علی کمبوہ و وائس چیئرمین یوسی امان گڑھ وڈیرہ اقبال سانگھی کی دعوت پر ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 179 رحیم یارخان چوہدری جاوید اقبال وڑائچ ارشاد کالونی نزد دڑی سانگھی رحیم یارخان پہنچے جہاں انہوں نے علاقے کی مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کی اور ا ن کے علاقے کے اہم مسائل سنے اور ان مسائل کی نشاندہی دہی پر علاقے کی شخصیات کے ہمراہ چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے خود پیدل چل کر علاقے کا سروے کیا. اس دوران چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے علاقے کے جو مسائل ہیں ان میں گیس و بجلی کے منصوبوں کا ہم نے پہلے سے ہی سروے کروا دیا ہے اور انشائ اللہ بہت جلد آپ لوگ گیس و بجلی کی سہولیات سے مستفید ہوں گے اور بقیہ جتنے مسائل ہیں وہ اب میرے نوٹس میں ہیں انشائ اللہ بہت جلد انہیں بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا. اس موقع پر عبدالحمید کمبوہ، مقبول احمد کمبوہ، افتخار کمبوہ، اللہ دتہ کمبوہ، حاجی منظور احمد آرائیں، محمد سلیم آرائیں، محمد ارشاد آرائیں، اصغر علی آرائیں، شبیر احمد آرائیں، امتیاز الحق آرائیں، مقصود احمد آرائیں، خادم حسین کانجو، محمد طارق جٹ اور علاقے کی دیگر اہم شخصیات بھی موجودتھیں۔
 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close