fbpx

جاوید اکبر ڈھلوں پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر منتخب

رحیم یار خان پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب ڈویژنل صدر چوہدری جاوید اکبر ڈھلوں نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے مجھ پر اعتماد کرکے جو زمہ داری دی ہے برپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کرو نگا۔ بہاول پور ڈویژن کو مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میں ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا قلعہ بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مبارک باد دینے کے لیے آنے والے پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے اس وقت پاکستانی عوام کی اُمیدیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ وابستہ ہیںجو ملک کو مشکل حالات سے نکال سکتے ہیں۔

جیسے موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کرکے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اسی طرح غلط پالیسوں کی وجہ سے کشمیری عوان ظلم کی چکی میں پیس رہی ہے ۔ان تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کی قیادت کے علاوہ کسی کے پاس نہیں انہوں نے مزید کہا کے سلیکٹڈ حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے آصف علی زرداری،بی بی فریال تالپور اور دیگررہنماوں کو بے بنیاد کیس بناکر بند کر رکھا ہے جس کا انہیں عوام کو جواب دینا پڑے گا۔اس موقع پر ان کو ڈویژنل صدر منتخب ہونے پر مبار باد دینے والوں میں ضلعی رہنما خالدہ مغل،سٹی صدر آسیہ کنول،کوثر قاضی،سہیل درانی،خوشی محمد رحمانی، تنویر ڈھلوں اور دیگر نے چوہدری جوید اکبر ڈھلوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پھولوںکے گلدستے بھی پیش کیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »