جاوید وڑائچ کی قمر الزمان کائرہ سے بیٹے کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ جوان اولادکسی اثاثے سے کم نہیں ہوتی‘ سینئرسیاستدان قمرالزمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے اسامہ کائرہ اوراس کے دوست حمزہ بٹ کی ٹریفک حادثے میں وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہیں اوراس دکھ کی گھڑی میں کائرہ فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روزلالہ موسیٰ میں کائرہ ہاؤس پہنچ کرصدرپیپلزپارٹی ساؤتھ پنجاب قمرالزمان کائرہ سے اظہار تعزیت کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کیا‘چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے اسامہ کائرہ اورحمزہ بٹ مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی اورپسماندگان کوصبرجمیل کی تلقین کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »