fbpx

جشن آزادی کی تقریبات بھر پور انداز سے منائی جائیں گئی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں مسافر ٹرانسپورٹ اڈوں پر ضروری بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں اس ضمن میں ٹرانسپورٹ سٹینڈز انتظامیہ کو متعلقہ قوانین و شرائط کا پابند بناتے ہوئے تمام ٹاسک کو مکمل کیا جائے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری احکامات کی تعمیل مکمل کی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری ونجی پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس اور نیو جنرل بس اسٹینڈ رحیم یار خان کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ایکسین بلڈنگ محمد نعیم، چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی سمیت دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ضلع بھر میں مسافر بس سٹینڈز پر بنیادی سہولتوں کی دستیابی کین تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بعض ٹرانسپورٹ اڈوں کی حالت سنوارنے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ایکسین بلڈنگ محمد نعیم کے ہمراہ زیر تعمیرنیو جنرل بس اسٹینڈ رحیم یار خان کا دورہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بس اسٹینڈز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے محکمہ بلڈنگ ابتدائی کام مکمل کرائے جبکہ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہ مسافروں کو فوری طور پر سہولیات فراہمی کے لئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے جو جلد ازجلد بنیادی سہولیات کو فنکشنل کرے۔قبل ازیں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں سرکاری و نجی 7مسافر بس اسٹینڈ ہیں جس میں تین سرکاری اور دیگر نجی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ مسافروں کوبنیادی سہولیا ت فراہم نہ کرنے والے بس اسٹینڈز کو سیل کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان بس اسٹینڈز کی تعمیر فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث التواء کا شکار ہے جس کے لئے ضروری اقدامات ناگزیر ہیں جبکہ دیگر اسٹینڈز پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدگی سے سرکاری و نجی بس اسٹینڈز کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق مسافر بس اسٹینڈزمسافروں کے لئے صاف ستھرا خوشگوار ماحول، واش رومز، چیئرز، مسجد، خواتین اور مردوں کے لئے علیحدہ ویٹنگ ایریا، پنکھے، پینے کا صاف پانی، ٹک شاپس سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا نے بتایا کہ نیو جنر ل بس اسٹینڈ کی تکمیل کے لئے مزید فنڈز درکار ہیں جس کے حصول کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ضلع میں جشن آزادی کی تقریبات پورے ملی جذبے اور شایان شان طریقے سے منائی جائیں گی، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی مختلف محکموں کی طرف سے متعدد پروگرامز تشکیل دیئے گئے ہیں۔یہ بات جشن آزادی کی تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے ضروری امور کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سعدیہ رشید، پرنسپل گورنمنٹ گرلز سکول راشدہ کامل، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد خان، شکیل یوسف سمیت دیگر موجود تھے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پورے ضلع کو قومی پرچموں، حب الوطنی کے نعروں پر مبنی بینرزو سٹیمرز سے سجایا جائے گا جبکہ آزاد پاکستان تھیم سے سجاوٹی گاڑیاں ملی نغموں کی دھن میں شاہراؤں پر گشت کریں گے اس کے علاوہ سرکاری و نجی سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز کے زیر اہتمام اہم چوراہوں، شاہرات کو سجانے، صادق برانچ نہر میں فلوٹس لگانے کے مقابلہ جات بھی کرائے جائیں گے جبکہ محکمہ سپورٹس میونسپل کمیٹیز کے تعاون سے ضلع بھر میں ثقافتی وکھیلوں کے پروگرامز بھی منعقد کرائے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے مابین شہر کے اہم چوراہوں اور شاہرات کو سجانے کے ساتھ ساتھ صادق برانچ نہر میں فلوٹس لگانے کے مقابلہ جات کرائے جائیں گے جس کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سعدیہ رشید، راشدہ کامل تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی اور عید الاضحی کی مناسبت سے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے جبکہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز محکمہ سپورٹس کے ساتھ مل کر پروگرام ترتیب دیں گے جس میں میونسپل کمیٹیز تعاون کریں گی۔ضلع میں یوم آزادی تقریبات کا آغاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے افسران کو قومی پرچم کے بیج لگا کر کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی برائے غذائیت کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکبر، ایکسین پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ محمد عدنان، ڈی ایف سی، ڈی ایچ او ڈاکٹر حسن خان، ڈاکٹر غضنفر شفیق، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر افشاں اکرام سمیت دیگر متعلقہ محکموں کےافسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ شہریوں کو غذائیت سے بھر پور خالص خوراک کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے جس کے لئے تمام محکموں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بٖڑھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ غذائیت کی کمی یا ناقص خوراک سے براہ راست ہمارے نونہال متاثر ہو رہے ہیں غذائی کمی اور پیچیدگیوں کے باعث دوران زچگی ماں اور بچے دونوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں جس کی روک تھام کے لئے حکومت سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے جس کے لئے عوامی سطح پر بھر پور آگہی مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب ناقص خوراک کی تیاری و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں محکمہ ہیلتھ، زراعت، خوراک، فشریز،پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ،ایجوکیشن اتھارٹی، فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر نے اپنی غذائیت سے بھر پور خوارک کی فراہمی، عوامی آگہی اور خوراک میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاو ا نے بتایا کہ ماں اور بچے کی صحت اور ماں کے دودھ کے بچے کی صحت پر اثرات سے متعلق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ہفتہ منا رہی ہے جو7اگست تک جاری رہے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے مدر بریسٹ فیڈ ویک کا افتتاح کیا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ آگہی واک کی قیادت کی۔
 
 
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close