جنوبی پنجاب تاریخی ورثوں کی دولت سے مالامال,فرحان عامر

جنوبی پنجاب تاریخی ورثوں کی دولت سے مالامال‘ حکومت پنجاب تمام ورثوں کی حفاظت کوترجیح بناتے ہوئے ان کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرے اس سلسلہ میں صوبے کے تمام تاریخی ورثوں کی تعمیرومرمت کے لیے فنڈکومختص کیاجائے۔ان خیالات کااظہار معروف سماجی کارکن فرحان عامرنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تاریخی ورثے ہمارقومی سرمایہ ہیں اورجنوبی پنجاب دریائے سندھ کی تہذیب ہویاچولستان میں موجودتاریخی قلعے تمام اس وقت بدحالی کاشکار ہیں تاریخی ورثوں کی حفاظت کرکے ہم اپنی سیروسیاحت کوفروغ دے کراپنی معاشی ترقی میں بھرپورکرداراداکرسکتے ہیں‘ اس سلسلہ میں رحیم یارخان میں 8سے زائدقلعے موجودہیں جن کے بارے میں انٹرنیشنل سطح پربھی تاریخ لکھی گئی لیکن ان قلعوں کی بہتری کے لیے کوئی اقدامات نہ اٹھائے جاسکے اگرہم اپنی ثقافت کواجاگر کرنے اورقیمتی ورثے کومحفوظ بنانے کے لیے توجہ دیں توتاریخی ورثوں سے سیروسیاحت کے فروغ اورمعیشت کی بہتری میں مددملے گی‘ انہوں نے کہاکہ تاریخی ورثوں کی دیکھ بھال اشدضروری ہے اورمحکمہ سیاحت ودیگرمحکموں کوجنوبی پنجاب پرخصوصی توجہ دیناہوگی اوراسی طرح پاکستان میں ثقافتی رسم ورواج‘ لباس اورمختلف فنون کوعالمی سطح پرمتعارف کرواکربھاری زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے جوملکی معیشت کے لیے سودمندثابت ہوگا‘ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک وقوم کی تشخیص ان کی تہذیب وثقافت سے ہوتی ہے جوکہ انسانی زندگی کابنیادی اصول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »