fbpx

جیتوپاکستان پروگرام کے نام پرخاتون 90ہزارسے ہاتھ دھو بیٹھی

جیتوپاکستان پروگرام کے نام پرخاتون کوانعامی لالچ دے کرنوسربازنے 90ہزارروپے اینٹھ لیے‘ موبائل فونزکے زریعے جیتوپاکستان پروگرام کے نام پرنوسربازگروہ کی لوٹ مار جاری‘ خاتون کااعلی حکام سے نوٹس لے کرحق رسی کرانے کامطالبہ۔
محلہ نورے والی کی رہائشی شازیہ بی بی نے ایف آئی اے حکام کودرخواست ارسال کی کہ اس کے موبائل نمبرپر0301-6211598سے کال اورمیسیج آیاکہ آپ کے جیتوپاکستان پروگرام میں 20تولے سونااوردس لاکھ روپے انعام نکلاہے آکرکراچی سے لے جائیں یارقوم بھیجیں توانعام بھجوادیں گے اورمختلف حیلے بہانوں کے زریعے 90ہزارروپے نامعلوم نوسربازنے موبائل فون کے زریعے اینٹھ لیے متاثرہ خاتون نے بتایاکہ فون پررقم کاتقاضاکرنے پرنامعلوم ملزم اب سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتاہے انہوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کرکارروائی کرکے حق رسی کرانے کامطالبہ کیاہے‘ واضح رہے کہ نوسربازگینگزنے جیتوپاکستان سمیت دیگرپروگرامزکے نام پرلوٹ مار مچارکھی ہے جس پراداروں کی خاموشی معنی خیزہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close