حسا س ادارے کے جوانوں سے بھرا ٹرک بے قابوہوکر الٹ گیا

قومی شاہر اہ پر پھسلن کے باعث حسا س ادارے کے جوانوں سے بھرا ٹرک بے قابوہوکر الٹ گیا ، موٹرسائیکل سوار میاں بیوی ٹرک سے ٹکراگئے ، موٹرسائیکلوں میں تصادم ایک جاں بحق میاں بیوی سمیت 6زخمی شدید زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل , پہلا حادثہ مکھن واہ کے رہائشی 30سالہ محمد عباس کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل پر کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ تیزرفتاری کے باعث بے قابوہو کر سامنے آنے والے موٹرسائیکل سوار سے ٹکراگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا، دوسر احادثہ قومی شاہراہ پر حساس ادارے کے جوانوں سے بھرے ٹرک کے ساتھ پیش آیا جو بارش کے باعث بن جانے والی پھسلن کے نتیجہ میں بے قابوہوکر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 4جوان ارشاد احمد، دلاور، آصف اور سلمان زخمی ہوگئے 2شدید زخمی ہونے والے دلاور اور ارشاد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا حساس ادارے کے جوانوں بے بھرا ٹرک پنوں عاقل سے ملتان جارہا تھا جبکہ تیسرا حادثہ غوث پور کے رہائشی 30سالہ محمد علی اور اس کی اہلیہ حمیرا کے ساتھ پیش آیا جو دونوں موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والے ٹرک نمبریLRJ 8841 نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں دونوں میاںبیوی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ا نہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »