حکومت اقلیتوں کے تحفظ کے لیے عملی کام کررہی ہے

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسابق وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت عوام کوحقوق کی فراہمی اوراقلیتوں کے تحفظ کے لیے عملی کام کررہی ہے‘ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے‘
ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے ملک سے مخلص نہیں ہوسکتے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اقلیتی برادری کے پروگرام منعقدہ ابوظہبی کالونی نمبر2میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک کودرست سمت گامزن کرنے کے لیے راست اقدام اٹھاکرثابت کیاہے کہ پی ٹی آئی عوام دوست جماعت ہے جوصرف اورصرف عوام کوحقوق کی فراہمی پریقین رکھتی ہے‘ اس موقع پرانہوں نے اقلیتی برادری میں نومنتخب عہدیداران کونوٹیفیکیشن بھی تقسیم کیے اورپارٹی پیغام پہنچایا‘
پروگرام میں اقلیتی رہنماء یدھسٹرچوہان‘ شمیل مرزا‘ گلشن لالہ سمیت اقلیتی برادری کی سرکردہ شخصیات کی کثیرتعدادموجودتھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close