fbpx

حکومت کھیلوں کے سرگرمیوں پربھرپورتوجہ دے رہی ہے‘جاوید اقبال وڑائچ

PTI MNA JAVED IQBAL RAHIM YA RKHAN

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت کھیلوں کے سرگرمیوں پربھرپورتوجہ دے رہی ہے‘
وزیراعظم عمران خان نوجوان نسل کوصحت وتوانارکھنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مزیدبہتری لانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں‘ نوجوان نسل قوم کے معمار ہیں ان کے بہترمستقبل کے لیے کوئی کسراٹھانہ رکھیں گے۔نکاس کالج کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس گالامیں ہونے والے میچ میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کونصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کاانعقادبھی کرناچاہئے تاکہ نوجوان نسل کھیلوں میں حصہ لے کرذہنی نشوونمابہتربناسکیں‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے دورمیں کھیلوں کے گراؤنڈآبادہوں گے اورنوجوان نسل کوبہترتعلیمی معیارکی فراہمی کے ساتھ صحت مندرکھنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے‘ انہوں نے نکاس کالج انتظامیہ کی جانب سے طلباء کے لیے صحت مندسرگرمی کے انعقادپرخوشی کااظہار کیااورکہاکہ حکومت نوجوان نسل کے بہترمستقبل کے لیے بھرپورکوشاں ہے‘ اس موقع پرانہوں نے کھیلوں میں کامیاب ہونے والے طلباء میں ٹرافیاں اورانعام بھی تقسیم کیا‘ اس موقع پرچوہدری سلیم بھلر‘ چوہدری افتخاروڑائچ‘ سنی چوہان‘ ڈائریکٹرکالج بخت بلند‘ حافظ ذیشان سمیت دیگربھی موجودتھے۔   

PTI MNA JAVED IQBAL RAHIM YA RKHAN

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »