fbpx

حکومت کے خلاف مایوس کن پروپیگنڈا کرنے والے سازشی عناصر ناکام ہوں گے,سمیع اللہ چوہدری

صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف مایوس کن پروپیگنڈا کرنے والے سازشی عناصر ناکام ہوں گے، وزیر اعظم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے پر عزم ہیں،موجودہ حکومت مصنوعی نہیں پائیدار معاشی ترقی کے لئے سرگرم عمل ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کو ان کی اجناس کا صیح اور بروقت معاوضہ مل رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع رحیم یا رخان کی تینوں تحصیلوں میں گندم خریداری مراکز دورہ کے دوران میڈیا نمائندگان اور کسانوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ، اسسٹنٹ کمشنرز اعتزاز انجم، کاشف ڈوگر، آصف اقبال،ڈی ایف سی ماجد علی خان سمیت دیگر موجود تھے۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ گندم خریداری کے حوالہ سے صوبہ بھر میں کارکردگی بہتر ہے اور کامیابی سے ٹارگٹ پورا کررہے ہیں گندم بحران کا کوئی خدشہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کو ان کی اجناس کا صیح معاوضہ مل رہا ہے گندم اور کماد کے زمینداروں کو نقد رقم کی ادائیگیاں کی گئی۔ذخیر اندوز ملک و قوم کے دشمن ہیں حکومت ان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور ذخیرہ کی گئی گندم اور چینی کو حکومتی تحویل میں لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کی ٹیم نے کماد کے کاشتکاروں کو پوری ادائیگیاں کرائی۔صوبہ بھر میں 96فیصد کماد کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں ہو چکی ہیں جبکہ کماد سیزن میں کسانوں کے مفاد کو نقصان پہنچانے پرصوبہ بھر میں 600مقدمات درج اور54لاکھ جرمانہ کیا گیا جبکہ سابقہ سالوں کی 27کروڑ کی رقم کسانوں کی دلوائی گئی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی25فیصد وسائل کے ساتھ صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف متحرک ہے۔انہوں نے ضلع رحیم یار خان میں گندم خریداری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی ایف سی ماجد علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کے20گندم خریداری مراکز پر80فیصد تک ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close