خطرناک گینگ سے 8 موٹرسائیکلیں بھاری مقدار میں شراب اور خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار

سی آئی اے پولیس نے خطرناک گینگ سے 8 موٹرسائیکلیں بھاری مقدار میں شراب اور خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے انچارج سی آئی اے انسپکٹر جام غلام قاسم کے مطابق کٹا دشتی نامی بدنام زمانہ موٹرسائیکل چور کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوری شدہ 8 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں اس کے دیگر 2 ساتھی خادم حمیتی اور اقبال دشتی کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں محمد عرفان نامی بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس سے 60 بوتل ولائیتی شراب برآمد کرلی اسی طرح دوران ڈکیتی قتل کے ملزم اشتہاری اجمل جوئیہ کو موضع کالکاں سے گرفتار کر لیا گیا اسی طرح محمد معاویہ۔محمد اختر نامی اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے انچارج سی آئی اے انسپکٹر جام غلام قاسم نے بتایا کہ ڈی پی او رحیم یار خان عمر فاروق سلامت کے حکم پر گڑھی اختیار خان روڈ چوکی خورشید شہید کو سی آئی اے پولیس خان پور میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں سی آئی اے سٹاف اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »