fbpx

خواتین کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

رحیم یار خان گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین(سکھر اڈا) کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا

ریلی کی قیادت وائس پرنسپل ثمینہ اختر، چیف پراکٹر شیریں گل، انچارج ایونٹس صباحت فاطمہ سمیت طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل  نے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر کے مسئلہ کو پوری دنیا میں اجاگر کیا،

بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ماند نہیں کر سکتے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے جس کے حصول کے لئے حکومت پاکستان اور قوم ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close