fbpx

دستکاری کے فن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سلائی کڑھائی کے کام میں خود کو مصروف رکھا فاخرہ ملک

سرائیکی ٹیلی فلموں کی سینئر اداکارائیں فاخرہ ملک اور سائستہ خان نے فلم ڈائریکٹر جام مشیر عاصی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ بڑا پرسکون گزرا ہے. حسب توفیق روزے رکھے ہیں. فارغ وقت کو مقامی دستکاری کے فن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سلائی کڑھائی کے کام میں خود کو مصروف رکھ کر اپنا معاشی بوجھ کم کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے.سرائیکی فلموں کا کام کافی کم ہو گیا ہے البتہ سرائیکی گلوکاروں کی ویڈیوز کی ریکارڈنگ عروج پر ہے.جام مشیر عاصی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل کا عید کے موقع پر عوام کے لیے عید میلہ کے نام سے تفریحی پروگرام سجانا بہت اچھا فیصلہ ہے. تفریح وقت کی ضرورت ہے. فنکاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ضلع میں ایسے پروگرام مستقل طور پر ہونے چاہئیں. رحیم یار خان میں آرٹس کونسل اور الحمرا طرز کے جدید ہالز کی تعمیر کروائی جائے تاکہ عوام کو تفریح اور فن سے وابستہ لوگوں کو مستقل روزگار ملتا رہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »