دفاع پاکستان فورم کا ہر ممبر محب وطن اور پاکستانی ہے

رحیم یارخان : دفاع پاکستان فورم کوآرڈینیشن کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس زیر صدارت ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر صفدر وڑائچ ہوا دفاع پاکستان فورم کے مرکزی صدر حاجی خادم حسین, میاں آصف ستار, میاں آصف لنگراہ, چوھردی بوٹا طاہر, میڈم تسنیم فضلی, اور نور محمد سومرو نے شرکاءکو دفاع پاکستان فورم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دفاع پاکستان فورم کا ہر ممبر محب وطن اور پاکستانی ہے جو اپنے ملک اور ملکی اداروں کے خلاف ہونے والی ہر سازش اور ففتھ جنریشن وار کے مقابلے کیلئے تیار ہے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ملک اور اسلام دشمن قوتیں پاک دھرتی اور پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کر کے عوام اور پاک فوج کے درمیان نفرتوں کے بیج بونے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں جسکے دفاع کیلئے ہم سب کو حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے اسلام اور پاکستان کے دشمن متحد ہو کر سوشل میڈیا کے ذریعے خرافات پھیلہ رہے ہیں نوجوان نسل اور پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گا اور سوشل میڈیا پر نہ صرف دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے گا بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ کا سبب بنے گا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرز صفدر وڑائچ, محمد افضل چودھری, محترمہ آسیہ بی بی,سماجی تنظیموں کے نمائندوں عبدالرب فاروقی , ڈاکٹر رئیسں احمد, میڈم خالدہ مغل, ساجد گل, میڈم صنوبر عاشق, عمانوئیل عامی, فیصل نزیر, سلیم آفتاب, ندیم شاہد, عرفان ظفر , حسن عباس, مجاہد قریشی, حافظ وسیم, ندیم پاشا, نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم دشمن کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کے لیے متحد ہے ادارے مضبوط ہونگے تو ملک مستحکم ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close