fbpx

دو سرکاری ملازم گرفتار

رحیم یارخان ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ کامیاب چھاپہ، موگے توڑ کر نہری پانی چوری کرانے کی مد میں رشوت وصول کرتے ہوئے محکمہ انہار کے سب انجینئرکو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا، 1985سے1996تک باردانہ اور گندم کی مد میں قومی خزانے کو55لاکھ سے زائد کانقصان پہنچانے والا اشتہاری فوڈ گرین انسپکٹر کو بھی 22سال گرفتارکرلیا۔تھانہ منتقل، کارروائی شروع۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاول پور عمران رضا عباسی کی ہدایت پر کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف جاری مہم میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سید ایوب بخاری نے ملک محمد رفیق مجسٹریٹ درجہ اول /سول جج رحیم یار خان کے ہمراہ ریڈ کرکے سید شاہد حسین سب انجینئر محکمہ انہار سب ڈویژن کینال خان پور کو دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔
ریاض احمد نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سید ایوب بخاری کو تحریری درخواست پیش کی کہ سائل نہر آب حیات موگہ نمبر 71725-Lکا آ ب نوش ہے سب انجینئر انہار سید شاہد حسین شاہ نے سائل سے رابطہ کیا اورزمین کے لئے پانی فراہم کرنے کے لئے 10,000/-روپے رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے جو کہ وہ نہ دینا چاہتا ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر سید ایوب بخاری نے مجسٹریٹ درجہ اول /سول جج رحیم یار خان کے ہمراہ معہ ریڈنگ ٹیم سب انجینئر انہار سید شاہد حسین کو کچہری چوک خان پور سے رقم رشوت 10ہزار روپے لیتے ہوئے گرفتار کر لیا اور مذکورہ کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن رحیم یار خان میں مقدمہ نمبر04/19درج کر لیا گیا۔

اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر (انوسٹی گیشن ) اینٹی کرپشن رحیم یار خان سید ایوب بخاری نے میاں محمد قاسم سابقہ فوڈ گرین انسپکٹر کو نواحی قصبہ نواں کوٹ سے گرفتار کر لیا ۔ملزم متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ملزم نے سال 1985سے1996کے دوران گندم اور باردانہ کی مد میں حکومت کو 58,55,535/-روپے کا نقصان پہنچایاجس کو سال 1996میں ملازمت سے ڈسمس کر دیا گیا اینٹی کرپشن رحیم یار خان میں متعدد مقدمات درج ہونے اور محکمہ سے ڈسمس ہونے کے بعد ملزم مذکور کراچی فرار ہو گیا اور وہاں سرائیکی اتحاد تحریک کے نام سے تنظیم بنائی جس کا کنٹری چیئرمین ہے اور پراپرٹی کا بزنس بھی کرتا رہا ملزم کی گرفتاری کے لئے اس سے پہلے بھی ریڈ کئے گئے لیکن ملزم اور اس کے قریبی ساتھی اس وقت کے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن رحیم یار خان نذر حسین اور ریڈنگ ٹیم پر حملہ آور ہوکر فرار ہو گیا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر1074/11بجرم 186,353,223,224,148,149ت پ تھانہ صدر خان پور درج ہوا۔ ملزم وقتاً فوقتاً کراچی سے اپنے آبائی گاﺅں نواں کوٹ آیا کرتا تھا جس کی ریکی کی گئی اور دو دن کی تگ و دو کے بعد ملزم میاں قاسم سابقہ فوڈ گرین انسپکٹر کو گرفتارکر لیا گیا ملزم کو مقدمہ نمبر70/2004تھانہ ACEرحیم یار خان میں اشتہاری ہونے پر گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم مقدمہ نمبر 05/85,05/91اور56/91تھانہ اینٹی کرپشن رحیم یار خان میں بھی مطلوب تھا ۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاول پور ریجن کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close