fbpx

رحیم یارخان میں 3 بچوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا،ہسپتال منتقل

رحیم یارخان :رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں شہریوں پر آوارہ کتوں کے حملے جاری‘ کمسن بچے سمیت مزید3افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا‘ متاثرہ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق آوارہ کتوں نے اقبال آباد کے رہائشی34سالہ محمد ساجد‘ اقبال ٹاؤن کے رہائشی ڈیڑھ سالہ سفیان اور پرانا سکھر اڈا کے رہائشی17سالہ حسین احمد کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ ان متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

کھیتوں میں کام کرنے والے 15سالہ نوجوان کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا‘ حالت غیر ہونے پر نوجوان طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق موضع پرساں کارہائشی15سالہ ارشاد احمد معمول کے مطابق اپنے کھیتوں میں کام کررہا تھا کہ اسی دوران زہریلے سانپ نے ارشاد کو ڈس لیا جس سے ارشاد پر غشی طاری ہوگئی‘ معلوم پڑنے پر ورثاء نے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close