fbpx

رحیم یارخان میں 55دکاندران کے خلاف کاروائی 79ہزارکے جرمانے

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں جاری، گراں فروشی پر متعدد دکانداران کو جرمانے، ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 894مختلف اشیاءروزمرہ فروخت کرنے والے مراکز کا وزٹ کرتے ہوئے اشیاءروزہ مرہ مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کرنیوالے55دکاندران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے79ہزار جرمانہ عائد کیا۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم کی کارروائی۔سرکاری ادویات فروخت کرنے پر دو میڈیکل سٹور سیل، سرکاری ادوویات کی نجی میڈیکل سٹورز پر فروخت کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے میڈیا کی نشاندہی پر سرکاری ادویات کی پرائیویٹ میڈیکل سٹورز پر فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو کارروائی جبکہ سرکاری ادویات کی میڈیکل سٹورز پر موجودگی کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دئےے۔میڈیا پر رپورٹ ہوا تھا کہ شیخ زید ہسپتال کی ملکیتی ادویات جو باہر فروخت نہیں ہو سکتی وہ متعدد میڈیکل سٹورز پر فروخت ہو رہی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کارروائی اور انکوائری کے احکامات جاری کئے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم نے کارروائی کرتے ہوئے دو میڈیکل سٹورز کو سیل کر دیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم نے کہا کہ سرکاری ادویات کی پرائیوٹ فروخت ناقابل معافی جرم ہے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ادویات پرائیوٹ میڈیکل سٹورز پر فروخت کرنیوالے عناصر بارے انکوائری کی جا رہی ہے اور جلد انہیں بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close