fbpx

رحیم یارخان میں 9ملزمان گرفتار‘ 6کلو سے زائد چرس‘بھاری مقدار میں شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد

رحیم یار خان:  سٹی سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن۔ چوبیس گھنٹوں میں 9ملزمان گرفتار‘ 6کلو سے زائد چرس‘بھاری مقدار میں شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد‘پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر جتوئی نے تھانہ ایئرپورٹ میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی سرکل پولیس کے تھانہ سی ڈویژن کے ایس ایچ او حسن رضا نظامی اور ان کی ٹیم نے بین الاضلاعی و صوبائی منشیات فروش گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 5کلو 100گرام چرس برآمد کی ہے

جس میں گینگ کے سرغنہ حاجی شاہ اچکزئی سکنہ کوئٹہ سے 2100گرام‘ عمر دراز راجپوت سکنہ کوٹ مٹھن سے1590گرام‘ اور سید غلام عباس سکنہ کوٹ مٹھن سے 1410گرام چرس برآمد ہوئی ہے جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں‘

اسی طرح تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او بشارت اللہ خان نیازی اور ان کی ٹیم میں شامل دیگر پولیس افسران نے ملزم محمد ندیم سکنہ راجن پور کلاں کو 1220گرام چرس اور پسٹل 30بور سمیت گرفتار کر لیا۔

تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے بھی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم محمد نواز موسانی سے 25لٹر شراب‘ 50لٹر لہن اور ایک چالو بھٹی‘ ملزم علی نواز موسانی سے 14لٹر شراب‘35لٹر لہن اور ایک عدد چالو بھٹی‘ ملزم ملوک موسانی سے 25لٹر شراب‘20لٹر لہن اور ایک عدد چالو بھٹی شراب برآمد کی‘

اسی طرح ملزم شاہ محمد کورائی سے ایک عدد کلاشنکوف اور25رونداور ایک بندوق12بور اور 5کارتوس برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او منتظر مہدی کی سربراہی میں رحیم یار خان پولیس جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہے اور عید پر منشیات فروشوں کی تمام کوششیں ناکام بناتے ہوئے عید الفطر کو پر امن بنایا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »