fbpx

رحیم یارخان پولیس نے مقدمات کے انبار لگا دیئے

رحیم یارخان:حکومتی لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف پولیس کی تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہے،پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران 552مقدمات کا اندراج کرکے 1095افراد کو گرفتار کرلیا،دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے 8892افراد کو موقع پر وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا،حکومتی احکامات پر پابندی کرنے وال750افراد کوشورٹی بانڈز دینے پر رہائی دی گئی ہے،شادی بیاہ کی تقریبات پر22،سکول کھولنے پر 1، دوکانات پر 128، نیٹ کیفوں پر 15، پبلک ٹرانسپورٹ پر 22 مقدمات درج کئے گئے لاک ڈاؤن اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر 363مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے،ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے پر اسپیشل مجسٹریٹ کے حکم پر20مقدمات کا اندراج کیا گیا،ضلع کی عوام حکومتی لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کی خلاف ورزی نہ کرے تو کرونا وائرس پر قابو پانے میں مدد ملے گی،ترجمان پولیس انسپکٹر چوہدری اظہر اقبال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close