fbpx

رمضان المبارک قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کا پیغام دیتا ہے,لیاقت بلوچ

مرکزی قائمقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے”رمضان المبارک اور قرآن“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کا پیغام دیتا ہے۔پاکستان اور امت مسلمہ کے تمام مسائل کی جڑ قران و سنت سے دوری ہے۔رمضان المبارک کا مہینہ اللہ کی رحمتوں بخششیں سمیٹنے اور دوزخ سے نجات کا مہینہ ہے۔
انھوں نے قرآن کی مختلف آیات اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں رمضان المبار ک کے فضائل اور نزول قرآن بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اللہ اور رسول ﷺ کے دئیے گئے دین فطرت کو ہم اپنی انفرادی، اجتماعی اور نظام حکومت پر نافذ نہیں کرلیتے مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے جائیں گے انھوں نے کہا جماعت اسلامی کی جدو جہد اسی نظام کے مکمل نفاذ کیلئے ہے۔ابلیس کے سودی نظام معیشت کے ہوتے ہوئے اللہ اور اسکے رسول سے اعلان جنگ کے دوران معیشت ہمیشہ زوال پذیر ہی رہے گی۔مدینہ جیسی ریاست نعروں سے نہیں عملی اقدمات سے وجود میں آتی ہے۔انھوں نے کہا پاکستان میں کئے گئے تمام تجربات ناکام ہو چکے پاکستان کی ترقی و خو شحالی قرآن و سنت کے نظام حکومت سے وابستہ ہے انھوں نے وکلاء سے اپیل کی کہ وہ قرآن و سنت کے نظام حکومت میں جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار حسان مصطفیٰ جنرل سیکریڑی عمران اشرف نے مر کزی قائمقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور جماعت اسلامی کی ضلعی و سٹی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بار میں یاد گار تقریب سجائی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی تقریب میں امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ ظفر اقبال ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر انوار الحق ضلعی صدر اسلامک لائرز مومنٹ عبدالرشید ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء رہنماؤں نے بھی شرکت کی تقریب کے اختتام پر بار کے وکلاء لیاقت بلوچ سے ملتے رہے۔تقریب میں کثیر تعداد میں وکلاء شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »