ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے,ڈی ایس پی ٹیلی مواصلات

با عزت طور پر سرکاری ملازمت کی انجام دہی کسی اعزاز سے کم نہیں، ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے، دوران ملازمت ایمانداری، دیانتداری اوررزق حلال کو شعار بنانے والے ملازمین بعد از ریٹائرمنٹ اچھے نام سے یاد رکھے جاتے ہیں۔اپنے کام میں مہارت اور پیشہ سے لگن ملازمین کی امور فرائض ادائیگی کی آئینہ دار ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹیلی مواصلات بہاولپور ریجن و پرنسپل پولیس وائرلیس ٹریننگ سکول بہاولپور حاجی خواجہ طغرل ضمیر نے بہاولپور اور رحیم یار خان پولیس وائرلیس کنٹرول سے مقررہ مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہونے والے او آئی سی سردار محمد عاشق خان رند بلوچ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے سردار محمد عاشق خان رند بلوچ کی 42سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ریٹائرڈ ہونے والے سردار محمد عاشق خان نے اپنی 42سالہ ملازمت کا جائزہ پیش کیا اور اپنے ماتحتوں اور افسران سے دوران ملازمت کسی بھی غلطی او ردل آزادی کی معافی طلب کی۔بعد ازاں ڈی ایس پی ٹیلی مواصلات حاجی خواجہ طغرل ضمیر نے 42سالہ خدمات پر محمد عاشق خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی اس موقع پر رحیم یار خان وائرلیس سٹاف کی جانب سے بھی شیلڈ اور پھول پیش کئے گئے۔تقریب میں او آئی سی بہاولپور نظام الدین ہاشمی، انسپکٹر پولیس محمد الیاس، ریڈر ڈی ایس پی ٹیلی مواصلات نعیم خالداور جملہ سٹاف وائرلیسن پولیس، ڈرل انسٹرکٹرز اور عملہ لائن نے بھی شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی ٹریفک پولیس بہاولپور زاہد مجید زیدی نے ریٹائرڈہونے والے افسر کو قرآن پاک کا ہدیہ پیش کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »