fbpx

سردار رئیس منیر احمد نے آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے ملاقات

سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمد نے آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے انکے دفترلاہور میں ملاقات کی اورانہیں دوبارہ آئی جی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ، سردار رئیس منیر احمد نے آئی جی پنجاب کو بتایاکہ انھوںنے بھونگ شہرمیں ایس ڈی پی او آفس کے قیام کی منظوری دی تھی جس کیلئے میں نے اپنی قیمتی اراضی بھی وقف کر دی ہے تاحال ایس ڈی پی او آفس کو فنکشنل نہیں کیا گیا ہے ، دریائی کچہ کے علاقہ میں جرائم کی وارداتوں کے پیش نظر بھونگ میں ایس ڈی پی اوآفس فوری فنکشنل کیاجانا بہت ضروری ہے ، قریبی پولیس چوکیاں اور تھانہ بھونگ کو اس میںضم کیاجائے سرکل صادق آباد میں آبادی وسیع پیمانے پر ہے جبکہ صرف ایک ایس ڈی پی او آفس ہے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل حل کرنے میں تاخیرہوتی ہے ، آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے آر پی او بہاول پور عمران محمود کو ہدایات جاری کیںکہ بھونگ میںمنظور شدہ ایس ڈی پی او آفس کوفوری فنکشنل کرنے کیلئے اقدامات کریں،جس پر سردار رئیس منیراحمد نے آئی جی پنجاب کا شکریہ اداکیا اور انہیں مزید بتایا کہ ڈی پی اورحیم یارخان عمر فاروق سلامت ‘ اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی عوام کیساتھ براہ راست رابطے میں ہیں جو عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے کام کر رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close