fbpx

سکول فار سپیشل پرسنز میں معذور افراد کیلئے رنگارنگ تقریب کا انعقاد

رحیم یارخان معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے سکول فار سپیشل پرسنز میں معذور افراد کیلئے رنگارنگ تقریب کا انعقاد،
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاس سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد اسلم نے حاصل کی، اس پروگرام میں سول سوسائٹی کے نمائندگان، سیاسی وسماجی، مذہبی شخصیات سمیت مختلف مکافت فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی وروحانی شخصیت میاں نویدالحسن نے کہا کہ خدمت انسانیت ہی تمام مذاہب کی تعلیمات کا نچوڑ ہے، ہمیں معذور افراد کیساتھ کسی قسم کا امتیازی سلوک نہ رکھتے ہوئے ان کو بھی معاشرے کا اہم حصہ سمجھنا چاہئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی اور پی ٹی آئی امریکاکے رہنما چوہدری فاروق وڑائچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معذور افراد کو معاشرے کا اہم حصہ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ پانچ وہیل چیئر معذور افرادکے لئے میری طرف سے دی جائے گی جس کی ذمہ درای سکول فار سپیشل پرسنز انتظامیہ کی ہوگی۔
سماجی رہنما محمدبوٹا طاہر نے سکول فار سپیشل پرسنز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا کہ سکول کا اسٹاف اور اس سے منسلک افراد سپیشل افراد کی خدمت میں ہمہ تن گوش مصروف ہیں۔ قبل ازیں چیئرمین ادارہ محمد یونس وڑائچ نے ادارے کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعاون کی اپیل کی کہ سپیشل پرسنز ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کی بہتری کیلئے سکول فار سپیشل پرسنز کو زیادہ سے زیادہ وسائل کی ضرورت ہے۔ ادارے کے ڈائریکٹر عمانوئیل عامی نے تقریب کے شرکاءاور سپورٹران کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر مسز عقیلہ کنول نے بتایا کہ سرمد سعید خان سابق آئی جی پنجاب، سیٹھ محمد اسلم اور محمد افضل مہر کی کاوشوں کی بدولت یہ ادارہ آج موجود ہے۔ تقریب میں معذور بچوں کو وہیل چیئر تقسیم کی گئیں، اس موقع پر معزز مہمانوں جان محمد وارثی، میاں نویدالحسن، چوہدری فاروق وڑائچ، مسز عقیلہ کنول، لالہ ناصر محمود، محمدبوٹا طاہر، عمانوئیل عامی، مسٹر اینڈ مسز طارق محمود وغیرہ نے سکول کے 58 بچوں کو گرم کپڑے ودیگر تحائف بھی دیئے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close