fbpx
رحیم یارخانضلعی انتظامیہ

شہر بھر میں ڈی سی کا نکاسی و فراہمی آب کے انتظامات کا جائزہ

رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنرجمیل احمد جمیل نے شہر کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شاہراﺅں اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج و واٹر سپلائی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے نکاسی و فراہمی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور میونسپل کمیٹی و محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ حکام کو فوری طور پر جاری نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)/ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ایکسین پبلک ہیلتھ محمد عدنان اور میونسپل کمیٹی عملہ کے ہمراہ صادق بازار، ریلوے چوک، ائیر پورٹ روڈ، تعمیر ملت روڈ، بغداد کالونی، وائرلیس کالونی اور نشاط سینما روڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے بغداد کالونی میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی لائنوں کو تین روز میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے میونسپل کمیٹی اور محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ مشترکہ حکمت عملی تیار کرے۔انہوں نے بغداد کالونی ، وائر لیس کالونی میں سیوریج کے کھڑے پانی کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی روزانہ واٹر ٹینک کی مدد سے سیوریج سے متاثرہ گلیوں سے پانی کا انخلاءیقینی بنائے ۔
انہوں نے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی اور ایکسین پبلک ہیلتھ کو ہدایت کی کہ بغداد کالونی میں جاری کام تین جبکہ نشاط سینما روڈ کو ایک ہفتہ میں کلیئر کیا جائے۔انہوں نے متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی مشینری عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے متحرک کی گئی ہے ، شہر کی آبادی زیادہ جبکہ وسائل و افرادی قوت کم ہے تاہم دستیاب وسائل کو بہتر انداز سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ایکسین پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ نے یقین دہانی کرائی کے مقررہ مدت میں تمام منصوبے مکمل کر لئے جائیں گے جبکہ پانی کے نکاس کے لئے متبادل ذرائع استعمال کئے جا ئیں گے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close