fbpx

شہید بے نظیر بھٹو کی 66ویں سالگرہ

سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئر پرسن پاکستان پیپلز پارٹی شہید بے نظیر بھٹو کی 66ویں سالگرہ کے سلسلہ میں پی ایس ایف اور پی وائی او کے زیراہتمام کیا گیا جس کی صدارت پی ایس ایف جنوبی پنجاب کے صدارتی امیدواررانا فہد ہارون نے کی جبکہ سابق ایم پی اے وپیپلز پارٹی بہاولپور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اکبر ڈھلوں مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری جاوید اکبر ڈھلوں،رانا فہد ہارون،جام احمد جمیل،شاہد بنگش نے کہا کہ بھٹو خاندان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک میں جمہوریت کی آبیاری کی ہے عوام کے دلوں سے بھٹو کو نکالنا بزدل حکمرانوں کیے بس کی بات نہیں ہے اس وقت نااہل حکمرانوں نے عوام پر جو مہنگائی بم گرائے ہیں اس پر پاکستان پیپلز پارٹی خاموش نہیں رہے گی عوام کو اس مہنگائی کے خلاف باہر نکل کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ان نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ جیالے بلاول بھٹو کی احتجاجی کال کے انتظار میں ہیں پھر دمادم مست قلندر ہوگا اور عوام دشمن حکمرانوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔تقریب میں عدنان سومرو،جنید شاکر،فیضان بھٹی،جام حمزہ ،میاں ناصر،سنی جٹ،مجاہد علی،حذیفہ بھٹی،ساجد کورائی،شہباز گل،مدثر جٹ،ملک شبیر،ملک عثمان ،طارق مغل،رانا دانش،محسن رفیق،اسداللہ ،جام شہباز اور رانا عمران سمیت طلباءونوجوانوں کی کثیر تعداد شریک تھی تقریب میں شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹاگیا۔ 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »