fbpx

علامہ اقبال لائبریری میں ہلٹ پرائز ان کیمپس فائنل منعقد کروایا گیا.

میپ فاؤنڈیشن اور جالندھر سویٹس کے زیراہتمام علامہ اقبال لائبریری میں ہلٹ پرائز ان کیمپس فائنل منعقد کروایا گیا. جس میں مختلف ٹیموں نے اپنے بزنس آئیڈیاز پیش کیے۔ اس ایونٹ کے ججز میاں محمد احمد، فہد جاوید، ماریہ دورانی، احمد طور اور عامر فیصل کے متفقہ فیصلے سے ایک ٹیم فاتح قرار پائیں۔ فاتح ٹیم آئندہ سال مارچ میں فرانس میں ہونے والے مقابلے پاکستان اور اسلامیہ یونیورسٹی کی نمائندگی کرے گی۔ اس ایونٹ کے چیف گیسٹ ممتاز سماجی کارکن فرحان عامر نے ججز کو آزاد سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرحان عامر نے کہا کہ ایسے ایونٹ سے نوجوانوں میں چھپا ہوا ٹیلنٹ باہر آتا ہے جو کہ بہت اچھی بات ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس ایونٹ کی فاتح ٹیم فرانس میں جاکے پاکستان اور رحیم یارخان کا نام روشن کر کے آئے گی۔ یہ نوجوان طبقہ باہر کے ملکوں میں جاکر پاکستان کا مثبت چہرہ دکھاتے ہیں اس لئے ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے اور یہی نوجوان ہیں جو ملک میں حقیقی اور مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »