عمران خان قوم کی امیدوں پرپورااتریں گے,چوہدری محمدشفیق

رحیم یارخان:صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق نے کہاہے کہ عمران خان قوم کی امیدوں پرپورااتریں گے‘
وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی عثمان بزدارکی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہے‘ آنے والے دنوں میں ملکی معیشت میں اضافے اورعوام کے حقوق کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پروگرام ”میٹ دی پریس“ میں چوہدری منظوراحمدوڑائچ ایڈووکیٹ‘ چوہدری محمدعلی اورچوہدری خضرحیات کے ہمراہ اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کے دورمیں حقیقی تبدیلی آئے ہے‘ عوام تھانہ کلچر‘ قبضے اورلوٹ مار کی سیاست سے نجات حاصل کرچکے ہیں‘.
حلقہ کی بہتری وریکارڈترقیاتی کاموں کاجال بچھانے کے لیے وہ ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدکے ساتھ مل کراقدامات اٹھارہے ہیں‘.
انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کی ترجمانی عملی طور پرکریں گے اورحلقہ کی محرومیوں کاخاتمہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے لیے 5لاکھ روپے اور2عمرے کے ٹکٹ دینے کااعلان کیا‘ قبل ازیں انہوں نے نومنتخب صدرڈسٹرکٹ پریس کلب میاں احسان الحق‘ جنرل سیکرٹری راؤنعمان اسلم ودیگرکابینہ کوبلامقابلہ انتخابات میں کامیابی پرمبارکباددی اورہارپہنائے‘ انہوں نے پریس کلب کی جانب سے مثبت صھافت کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کوسراہااورکلب کے لیے اپنے تمام ترتعاون کایقین دلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close