fbpx

عوام کو میونسپل سروسز کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے,ڈی سی

رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جمیل احمد جمیل نے میونسپل کارپوریشن کی تمام برانچوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے عوام کو دی جانے والی مختلف سروسز کا جائزہ لیا۔انہوں نے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ عوام کو میونسپل سروسز کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے اور تمام افسران و عملہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و عملہ کی حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی پر سرزنش کی جائے گی۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد شفیق سمیت دیگر افسران بھی موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا دفاتروں میں آنے والے افراد سے افسران و عملہ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے لئے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے وسائل محدود جبکہ عوامی توقعات زیادہ ہیں تاہم انہیں وسائل کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ہم نے شہر کو صاف ستھرا ور خوبصورت بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید افرادی قوت اور مشینری کے فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا ہے کہ ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں میں سست روی کی کوئی گنجائش موجود نہیں ، تمام محکمے مکمل ذمہ داری کے ساتھ انسدادی سرگرمیاں جاری رکھیں تاکہ مستقبل میں بھی ہمارا ضلع ڈینگی فری رہے۔یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غضنفر شفیق، اسسٹنٹ کمشنر ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سعدیہ رشید، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راﺅ اشفاق احمد، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن یوسف سعیدسمیت محکمہ لائیو سٹاک، لوکل گورنمنٹ، فشریز، جنگلات، سوشل ویلفیئر ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے محکموں کی طرف سے سرویلنس سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں ذمہ داریاں ادا نہ کرنے والے محکموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ موسم میں دیگر مچھروں سے بچاﺅ کے لئے بھی شہریوں کو آگہی فراہم کی جائے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے مختلف محکموں کی سرویلنس بارے بریفنگ دی گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایڈز کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر غضنفر شفیق، یوسف سعید، نئی زندگی ٹرسٹ کے عہدیداران کوارڈینیشن منیجر عاطف چوہدری،ڈسٹرکٹ منیجر منظور احمد، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر صفدر حسین وڑائچ، سول سوسائٹی کے ممبرا ن چوہدری عبدالخالق شاکر ، عبدالرب فاروقی، نمائندہ شیخ زید ہسپتال، پولیس ودیگر نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ ایڈز جیسے موذی مرض سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اس کے بارے میں مناسب آگہی کی فراہمی نہایت ضروری ہے جبکہ حکومتی سطح پر ایڈز جیسے موذی مرض سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے ایڈز کنٹرول پروگرام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک لاعلاج مرض ہے جس سے بچاﺅ کا واحد ذریعہ احتیاط ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ شیخ زید ہسپتال میں ایڈذ کنٹرول پروگرام کے تحت ایک علیحدہ کاﺅنٹرز مختص ہے جہاں پر اس مرض میں مبتلا مریضوں کو مفت ادویات سمیت دیگر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، نئی زندگی ٹرسٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے زیادہ تر ایڈز کے پھیلاﺅ کی بڑی وجہ انجکشن کے ذریعہ نشہ ہے اور نئی زندگی ٹرسٹ ایسے نشے میں مبتلا مریضوں کی کونسلنگ سمیت ان کے اہلخانہ کے ابتدائی ٹیسٹ کرتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close