عیدکے بعد پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق بھرپوراحتجاجی تحریک چلائیں گے

پاکستان پیپلزپارٹی کے سٹی صدرجام نذیرلاڑ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت مہنگائی‘ بے روزگاری‘ غربت کے خاتمے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے‘ پی ٹی آئی نے عام الیکشن میں عوام سے کیے گئے بلندوبانگ دعوے پورے نہ کرکے مایوسی پھیلادی ہے‘ عیدکے بعد پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق بھرپوراحتجاجی تحریک چلائیں گے اورسڑکوں پرنکلیں گے۔
یوتھ رہنماء جام احمدجمیل اورعدنان سومروکے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی شاندارنتائج دے گی اورحکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف ہرفورم پرآوازاٹھائیں گے انہوں نے کہاکہ شہربھرمیں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اورانتظامی افسران کی عدم توجہی کے باعث روزبروزمسائل میں اضافہ ہورہاہے‘ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے‘ پارٹی کی تنظیم سازی قیادت کی مشاورت سے جلدکی جائے گی اورپارٹی کومزیدمضبوط وفعال بنایاجائے گا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close