fbpx

عید الفطر 5 جون کو ہو گی پاکستان کی پہلی چاند دیکھنے کی ویب سائٹ کا افتتاح

http://www.pakmoonsighting.pk

لاہور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ملک میں 5 جون کو عید الفطر کا اعلان کر دیا۔فواد چوہدری نے لاہور میں پاکستان کی پہلی چاند دیکھنے کی ویب سائٹ کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہر شخص ویب سائٹ پر پاکستان میں چاند کی صورت حال کے بارے جان سکے گا جبکہ ویب سائٹ میں ہجری کیلنڈر بھی ڈال دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیر سے ویب سائٹ کی ایپ بھی شروع کر دی جائے گی جو پلے اسٹور پر موجود ہو گی اور وہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔
فواد چوہدری نے اگست کے مہینے کو سائنس اور ٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگست کے مہینے میں 40 سال سے کم افراد اپنا آئیڈیا ہمیں بھیجیں ہم کسی بھی اچھے آئیڈیا کو اسپانسر کریں گے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سرکاری ویب سائٹ اور قمری کلینڈر کا افتتاح کرتے ہوئے کہ علما کو اب پاپڑ بیلنا نہیں پڑیں گے، عیدالفطر پانچ جون کو ہوگی.
وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے چاند دیکھنے والی پہلی سرکاری ویب سائٹ اور قمری کلینڈر کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ یہاں یہ بتاتے چلے یہ قمری کلینڈر اگلے دس سال کی تاریخوں کا تعین کرے گا۔


واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 15 دن کے اندر یہ کلینڈر بنانے کا کہا تھا جس کے لیے ٹیم بھی تشکیل دی گی تھی اور اب یہ کلینڈر سرکاری طور پر آج ویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے گا۔

http://www.pakmoonsighting.pk/HijriCalendar.aspx

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close