fbpx

عید/رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا,ڈی سی

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں حکومتی ہدایت کے مطابق چینی اور آٹے کی متواتر سپلائی جاری ہے، آخری روزے تک صارفین کو معیاری اشیاء خورد و نوش کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی، کسی بھی دکاندار کو عید ریٹ کی مد میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے کی اجازت نہیں، خلاف قانون اقدامات پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹسمابہ، ترنڈہ محمد پناہ اور خانبیلہ میں قائم عید و رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر عوام کو رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر معاشی ریلیف فراہمی کے لئے رمضان بازاروں کو آخری عشرہ میں عید بازاروں میں منتقل کرتے ہوئے چینی اور آٹے کی شہریوں کو فراہمی بھی دوگنی کردی ہے۔انہوں نے ترنڈہ محمد پناہ رمضان بازارمیں پھل و سبزی کے معیار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی عملہ اور محکمہ مال کے اہلکاروں کی سرزنش کی جبکہ خانبیلہ رمضان بازار میں چینی کے سٹالز پر ڈبل عملہ تعینات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید/رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا جبکہ عام مارکیٹ میں ان ایام میں مصنوعی قلت پید ا کرکے ذاتی مفاد حاصل کرنے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائیگا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ اشیاء کی طلب و رسد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے غیر معیاری اشیا فروخت کرنیوالے دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے جائیں۔
ایام شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر انتظامی و حفاظتی امور کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل، ڈی پی او عمر سلامت اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے مرکزی امام بارگاہ لنگر حسینی و دیگر علا قوں کا دورہ کیا اور حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے حوالے سے تقریبات کے پر سکون انداز میں انعقاد کے سلسلے میں ہمہ نوعیت کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ اللصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرتے ہوئے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ سبزی وپھل کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی شے کی قیمت میں بے جا اضافہ نہ ہونے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close